Saturday, July 31, 2010

پراپرٹی پر کیپٹل ویلیو ٹیکس اور اسٹیمپ ڈیوٹی میں اضافہ واپس لیا جائے، اسٹیٹ ایجنٹس

کراچی( پ ر) یونائٹیڈ ڈیفنس کلفٹن اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر راجہ مظہر حسین کی زیر صدارت مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی گئی کہ پراپرٹی اسٹیمپ ڈیوٹی اور کیپٹل ویلیو ٹیکس میں اضافہ واپس لیا جائے۔ اجلاس میں کہا گیا ویلویشن ٹیبل میں پہلا کام تو یہ کیا گیا کہ جو پراپرٹی کیپٹل ویلیو ٹیکس کی مد میں نہیں آتی تھی۔ اس کو اس میں شامل کیا۔ پہلے یہ ٹیکس 500 گز کی پراپرٹی سے شروع ہوتا تھا، اب 240 گز والی پراپرٹی سے شروع ہو گا۔ ویلویشن ٹیبل کے مطابق کیٹیگری A-1 میں اوپن پلاٹ کی قیمت4950 روپے گز مقرر تھی اب اس کی ویلیو بڑھا کر 14,850/- روپے گز کر دی گئی ہے۔ یہ تقریباً 250 سے 300گز مقرر کی گئی ہے۔ اور سنگل اسٹوری مکان کی قیمت 2,475/- گز مقرر کی گئی ہے۔ ایک ہی سوسائٹی میں کنسٹرکشن کی مد میں دو کیٹیگریز میں بڑا واضح فرق ہے۔ اس کے علاوہ بورڈ آف ریونیو نے کیپٹل ویلیو ٹیکس جمع کرانے کے لئے نیشنل بینک کی دو برانچز، پاسپورٹ آفس برانچ اور سٹی کورٹ برانچ مقرر کی ہیں۔ جو کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ناکافی ہیں۔ ٹیکس جمع کرانے کے لئے کم از کم ہر ٹاؤن کی ایک برانچ میں جمع کرانے کی اجازت ہو۔